ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک، ڈی آئی خان کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ پاک فوج نے جیسے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمن نے جام شہادت نوش کر لیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا جسے پاک فوج نے قبضہ میں لے لیا۔ اطلاع تھی کہ دہشتگرد ڈی آئی خان میں بڑی کاروائی کرنے والے ہیں۔
![]()