سکھر (بیورو رپورٹ) محکمہ ایکسائز سندھ کی بڑی کارروائی، محکمہ ایکسائز روہڑی پولیس نے 1200 کلو گرام بھنگ پکڑ لی۔ دو ملزمان قیصر عباس اور تنویر حسین گرفتار۔ اسمگلنگ میں استعمال کیا جانے والا ٹرک نمبر سی۔ 2492 بھی قبضے میں لے لیا گیا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔ کامیاب کارروائی پر صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کی مبارکباد۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ نے اس موقع پر کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف مسلسل کارروائیوں سے ان کی حوصلہ شکنی ہوگی۔
![]()