Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پاک فوج کے افسر کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے، دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام، پاک فوج کے افسر کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے، دو دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردی کی ایک بڑی کاروائی کو ناکام بنا دیا۔ سیکیورٹی فورسز نے ٹانک، ڈی آئی خان کے قریب دہشت گردوں کے ٹھکانے پر انٹلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ پاک فوج نے جیسے ہی علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے کرنل مجیب الرحمن نے جام شہادت نوش کر لیا۔ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے اسلحہ اور گولہ بارود کا ایک بڑا ذخیرہ بھی برآمد ہوا جسے پاک فوج نے قبضہ میں لے لیا۔ اطلاع تھی کہ دہشتگرد ڈی آئی خان میں بڑی کاروائی کرنے والے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سندھ تھیٹر فیسٹیول 2026 کا سکھر میں شاندار آغاز، 28 ستمبر تک 10 ڈرامے پیش کیے جائیں گے

سکھر، (اسٹاف رپورٹر) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی اور سکھر آرٹس کونسل کے اشتراک سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے