مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) اے سی ریوینیو عثمان خان کا سٹیشنری کی دکانوں پر چھاپے میرٹ دشمن عناصر کے خلاف بھرپور کاروائی میٹرک امتحانات میں نقل کے لیے استعمال ہونے والے لاکھوں روپے مالیت کے پاکٹ قبضہ میں لے لئے خلاف ورزی کرنے والے اسٹیشنری مالکان پر بھاری جرمانے پاکٹ فروخت کرنے پر اسٹیشنری سیل کرنے کا عندیا دے دیا بہترین کاروائی پر عوامی و سماجی حلقوں کا عثمان خان کو خراج تحسین پیش واضح رہے کہ امتحانات میں نقل کے لیے استعمال ہونے والے پاکٹ پر پابندی عائد ہے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز میرٹ دشمن عناصر کے خلاف ضلعی انتظامیہ حرکت میں آگئی عوامی شکایات اور ڈپٹی کمشنر مانسہرہ اورنگزیب حیدر کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عثمان خان نے ایبٹ آباد بورڈ کے زیر اہتمام ہونے والے میٹرک امتحانات میں نقل کے لیے استعمال کیے جانے والے پاکٹ فروخت کرنے والے سٹیشنری مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مانسہرہ کی درجن سے زائد سٹیشنری دوکانوں پر چھاپے مارے جن میں نذیر دی ہٹی، عادل سٹیشنری، ملک سٹیشنری، لائبہ سٹیشنری، ثاقب سٹیشنری، علی اسٹیشنری، وحید اسٹیشنری، نعیم اینڈ سنز اور المدینہ سٹیشنری سمیت دیگر چھوٹی بڑی سٹیشنری کی دکانوں پر چھاپے مارے گئے دوران کاروائی لاکھوں روپے مالیت کے پاکٹ قبضہ میں لے لئے گئے اور اسٹیشنری مالکان پر بھاری جرمانے عائد کئے گے عوامی و سماجی حلقوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو عثمان خان کی کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا عثمان خان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ دشمن عناصر کے خلاف کارروائی جاری رہے گی نقل میں استعمال ہونے والے پاکٹ فروخت کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے خلاف ورزی کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں بچوں کے روشن مستقبل سے کھیلنے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔
![]()