Home / اہم خبریں / کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نواب شاہ کے صدر دیدارحسین رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نواب شاہ کے صدر دیدارحسین رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

نواب شاہ (بیورو رپورٹ) کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن نوابشاہ کے صدر دیدارحسین رند نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق دیدار حسین رند جو نواب شاہ کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے انہوں نے آج اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے اپنے استعفی میں انہوں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ بتائی ہے واضع رہے کہ کچھ روز قبل ضلع انتظامیہ شہید بینظیرآباد کو عوام کی جانب سے مہنگے داموں پر ماسک کی فروخت اور غیر معیاری ادویات و بغیر لائسنس چلنے والے میڈیکل اسٹورز کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس پر ضلع انتظامیہ نے مختلف میڈیکل اسٹورز پر چھاپے مارے تھے اور میڈیکل اسٹور سیل کئے تھے اس سلسلے میں دیدار حسین رند نے ضلع بھر میں میڈیکل اسٹور بند کرانے کی کوشش کی تھی دیدار حسین رند جو محکمہ فوڈ میں چوکیدار ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی سرانجام نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابرار احمد جعفر کی جانب سے محکمہ فوڈ کے اعلی حکام کو خط لکھنے کے بعد مذکورہ ملازم کو معطل بھی کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے