Home / اہم خبریں / پی ایچ ایف کے زیر انتظام آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نیوی، پاکستان آرمی کلر، سوئی سدرن گیس اور پنجاب کلر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں

پی ایچ ایف کے زیر انتظام آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان نیوی، پاکستان آرمی کلر، سوئی سدرن گیس اور پنجاب کلر سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرگئیں

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیرانتظام آل پاکستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ خوشاب میں پاکستان نیوی نے پنجاب وائٹس کو ایک کے مقابلہ میں پانچ گول سے شکست دیکر سیمی فائینل کے لئے کوالیفائی کرلیا، نیلے پانیوں پر راج کرنے والے نوجوان سیلرز نے پنجاب وائٹس کی تجربہ کار نوجوان ٹیم کو تگنی کا ناچ نچایا، پنجاب وائٹس ایک بہتر سائیڈ ہونے کے باوجود اپنا روائتی کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی اور پاکستان نیوی کے سامنے ریت کی دیوار کی مانند ڈھے گئی۔ پاکستان نیوی کے نوجوان کھلاڑیوں نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گول کے مواقع سے بروقت فائدہ اُٹھایا اور پنجاب وائٹس کو یکے بعد دیگرے پانچ گول داغ ڈالے، جوابی طور پر پنجاب وائٹس محض ایک گول سکور کرسکی۔ پاکستان نیوی کی جانب سے کھیل کے 10 ویں منٹ میں ایم این جنجوعہ نے فیلڈ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، کھیل کے 27 ویں منٹ میں نیوی کے حماد علیل نے فیلڈ گول کے ذریعہ دوسرا گول کرکے اس برتری کو مستحکم بنایا، کھیل کے 32 ویں منٹ میں ایم این جنجوعہ نے برق رفتاری سے گیند کو جال کی راہ دکھائی اور فیلڈ گول سکور کیا۔ کھیل کے 43 ویں منٹ میں نیوی کے باصلاحیت کھلاڑی اعجاز احمد نے پینلٹی کارنر پر گول سکور کرکے نیوی کی فتح کو یقین میں تبدیل کردیا جبکہ نیوی کی جانب سے آخری گول کھیل کے 51 ویں منٹ میں بابر حسین نے فیلڈ گول سکور کرکے نیوی کی جانب سے پانچواں گول سکور کیا۔ پنجاب وائٹس کی جانب سے واحد گول پینلٹی کارنر پر کھیل کے 54 ویں منٹ میں عابد بھٹی نے سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز مظہر وسیم اور غلام محی الدین نے سپروائز کیا جبکہ محمود علی نے بطور ریزرو ایمپائر فرائض سرانجام دیئے۔ اس میچ میں ججز کے فرائض محمد رفیق، ثاقب نیاز، حبیب الرحمٰن شطی اور منور حسین نے سرانجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کے فرائض اختر علی نے سرانجام دیئے۔ گراس روٹ لیول پر پی ایچ ایف کیلنڈر ایکٹوٹی کے مطابق قومی کھیل کی ترقی و ترویج کے لئے 29 فروری تا 8 مارچ تک کھیلے جانے والے اس ٹورنامنٹ میں لیفٹینٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر بطور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں جبکہ رائے عثمان اکبر اور سید علی عباس بطور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز اس ایونٹ میں اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں، ایمپائرمینجر کی ذمہ داریاں کامران شریف، اسسٹنٹ ایمپائر مینجر کی ذمہ داریاں رانا خالد اقبال انٹرنیشنل اور ملک محمد اصغر نبھا رہے ہیں جبکہ آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض محمد عمران سرانجام دے رہے ہیں۔ آج کے میچ کے مہمان خصوصی صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک طاہر رضا تھے، انکے ہمراہ ملک انور اعوان نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن تھے، معزز مہمانان گرامی کا ایوب بھائی ہاکی سٹیڈیم خوشاب میں آمد پر شایان شان استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ان کو کھلاڑیوں اور آفیشلز سے بھی متعارف کرایا گیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے