میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) 26 فروری کو تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود سے مبینہ اغوا ہونے والا طارق جٹ ڈرامائی انداز سے ٹنڈو آدم سے برآمد۔ طارق جٹ کی ساس بشرہ نے 27 فروری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اپنے داماد طارق جٹ کو ون فائیو پولیس اہلکاروں کے افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ پولیس کے مطابق امجد نے آج صبح اپنی ساس اور درخواست گزار بشرہ کو فون کرکے کہا کہ وہ ٹنڈو آدم فوجی موڑ پر کھڑا ہے۔ پولیس کے مطابق فوجی موڑ ٹنڈو آدم میں بلوچ ہوٹل پر امجد سو رہا تھا اسکو لیکر آئے ییں اور عدالت میں پیش کیا ہے۔ معزز عدالت نے اس کیس کی انکوائری سیکنڈ جوڈیشنل میجسٹریٹ میرپورخاص کو دی ہے جس میں درخواست گزار اور ون فائیو پولیس اہلکاروں سے تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا ہے۔
![]()