Home / اہم خبریں / گزشتہ ہفتے تعلقہ پولیس اسٹیشن میرپورخاص کی حدود سے مبینہ اغوا ہونے والا طارق جٹ ڈرامائی انداز میں ٹنڈو آدم سے برآمد

گزشتہ ہفتے تعلقہ پولیس اسٹیشن میرپورخاص کی حدود سے مبینہ اغوا ہونے والا طارق جٹ ڈرامائی انداز میں ٹنڈو آدم سے برآمد

میرپورخاص (رپورٹ: ایم ہاشم شر) 26 فروری کو تعلقہ پولیس اسٹیشن کی حدود سے مبینہ اغوا ہونے والا طارق جٹ ڈرامائی انداز سے ٹنڈو آدم سے برآمد۔ طارق جٹ کی ساس بشرہ نے 27 فروری کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں اپنے داماد طارق جٹ کو ون فائیو پولیس اہلکاروں کے افراد کی جانب سے اغوا کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ پولیس کے مطابق امجد نے آج صبح اپنی ساس اور درخواست گزار بشرہ کو فون کرکے کہا کہ وہ ٹنڈو آدم فوجی موڑ پر کھڑا ہے۔ پولیس کے مطابق فوجی موڑ ٹنڈو آدم میں بلوچ ہوٹل پر امجد سو رہا تھا اسکو لیکر آئے ییں اور عدالت میں پیش کیا ہے۔ معزز عدالت نے اس کیس کی انکوائری سیکنڈ جوڈیشنل میجسٹریٹ میرپورخاص کو دی ہے جس میں درخواست گزار اور ون فائیو پولیس اہلکاروں سے تحقیقات کرکے رپورٹ دینے کا حکم دے دیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے