Home / اہم خبریں / جام پور بار کیلئے مزید چیمبر، خواتین وکلاء کیلئے علیحدہ چیمبرز، وکلاء کالونی و کار اسٹینڈ پر چیف جسٹس سے بات کروں گا۔ صدر بار سپریم کورٹ آف پاکستان چوہدری طاہر محمود

جام پور بار کیلئے مزید چیمبر، خواتین وکلاء کیلئے علیحدہ چیمبرز، وکلاء کالونی و کار اسٹینڈ پر چیف جسٹس سے بات کروں گا۔ صدر بار سپریم کورٹ آف پاکستان چوہدری طاہر محمود

راجن پور (رپورٹ: انعام باری) عدلیہ ریاست کا دوسرا بڑا ستون ہے رول آف لاء عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے وکلاء پر بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے بار و بنچ عدالتی نظام کے 2 پہیے ہیں ظلم، جبر، لاقانونیت و آمریت کے خاتمہ کیلئے اور مظلوم کو فوری انصاف کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہ کریں روز محشر آپ سے ان ذمہ داریوں کے متعلق باز پرس کی جائے گی اپنے آپ کو رول ماڈل بنا کر عدل پر مبنی معاشرے کا قیام یقینی بنانے میں صلاحیتیں بروئے کار لائیں جام پور بار کیلئے مزید چیمبر، خواتین وکلاء کیلئے علیحدہ چیمبرز، وکلاء کالونی و کاراسٹینڈ پر چیف جسٹس سے بات کروں گا۔ ان خیالات کا اظہار نومنتخب صدر بار سپریم کورٹ آف پاکستان چوہدری طاہر محمود نے سابق صدر بار جام پور ملک اعجاز احمد راں سے ملتان میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام سے ہی کامیابی کے منازل طے کیے جاسکتے ہیں مظلوم کو انصاف کی فراہمی و ظالم کو کیفرکردار تک پہنچانا آپ کا مشن و ایجنڈہ ہونا چاہیے ریاست کے قوانین پر عملدرآمد آپ کا اخلاقی قومی و مذہبی فریضہ ہے نفرت انسان سے نہیں بلکہ جرم سے کی جاتی ہے انسان کا پیدائش اول کا مقصد ایک ہی ہے حالات و واقعات سے مجبور ہوکر آدمی جرائم کی دنیا میں قدم رکھتا ہے آپ اپنی کوششیں بروئے کار لائیں کہ بزور طاقت کوئی طاقتور انصاف کا گلا نہ دبا سکے قانون کی حکمرانی و مظلوم کو فوری و بروقت انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہوگی آئین پاکستان جمہوریت اداروں کی بالادستی ہمارا مقصد و منشور ہے اور بڑے سے بڑے طالع آزما سے ٹکرانے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا جام پور بار کے اہم مسائل وکلاء کالونی، نئے چیمبرز، و خواتین وکلاء کیلئے علیحدہ چیمبرز، کار اسٹینڈ کے قیام کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان سے بات و سفارش کروں گا درپیش مسائل کے حل کیلئے مجھ سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے