Home / اہم خبریں / مغربی ہواﺅں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا

مغربی ہواﺅں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مغربی ہواﺅں کا سلسلہ ملک میں داخل ہوگیا، محکمہ موسمیات کی ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، تیز ہوائیں اور ژالہ باری کی پیش گوئی۔ محکمہ موسمیات خیبر پختونخوا آفس کے مطابق خیبر پختونخوا کے بعض اضلاع میں بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات کی شام سے شروع ہونے ہوگیا ہے، محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ ہفتہ کے دن تک جاری رہنے کا امکان ہے، اس سلسلے میں پی ڈی ایم اے نے بھی مختلف اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں تیز بارشوں/ برفباری اور ژالہ باری کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی گئی ہے۔ پی ڈی ایم اے نے سیاحوں کو بھی دوران سفر احتیاطی تدابیر اختیار کر نے کی ہدایت کی ہے۔ پی ڈی ایم اے مراسلے کے مطابق ادارے کا ایمر جنسی آپریشن سنٹر مکمل فعال ہے اور عوام کسی بھی نا خوشگوار واقعے کی اطلاع ھیلپ لائن 1700 پر د ے سکتے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواﺅں کا سلسلہ جمعرات کی شام کو ملک میں داخل ہوا ہے، جس سے ڈیرہ اسماعیل خان سمیت ملک کے دیگر حصوں میں بارش کے ساتھ ژالہ باری کا امکان ہے، ان ہی دنوں میں پشاور، چترال، سوات، دیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، صوابی، مردان اور کوہاٹ میں بھی بارش ہوگی جبکہ بنوں، ڈی آئی خان میں چند مقامات پر ژالہ باری کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

 

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے