کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے سینئر نائب صدر و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا کہ کراچی میں کورونا وائرس کیس کا سامنے آنا تشویشناک ہے کورونا وائرس حکومت کا نہیں انسانی مسئلہ ہے سب کو تعاون کرنا چائیے ملکر اس وائرس کے خلاف ہمیں اقدامات اٹھانے ہونگے کورونا وائرس کے حوالے سے وفاقی حکومت کے انتظامات بہتر ہیں صوبائی اور وفاقی حکومت مل کر اس وائرس کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات اٹھائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں مختلف ہیلتھ ماہرین سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا سے نجات کے لیے عوام میں احتیاطی تدابیر کو اجاگر کرنا بے حد ضروری ہے میڈیا اور سوشل میڈیا عوام میں اس بیماری سے بچاؤ سے متعلق آگاہہی فراہم کرنے میں اپنا موٗثر کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ایک جانب پاکستان میں کورونا وائرس وبائی شکل اختیار کررہا ہے تو دوسری جانب شہر قائد میں کورونا وائرس کا کیس سامنے آتے ہی سرجیکل ماسک کے ڈبے کی قیمت میں 1500 روپے تک اضافہ ہو گیا ہے اور 80 روپے و الا ڈبہ 2500 روپے تک فروخت ہونے پر مہنگے ماسک فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے۔
![]()