نوشہرو فیروز (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور اور سوات کے صحافیوں کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے لودھی چوک پر احتجاج۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوات میں بیدردی سے قتل ہونے والے صحافی جاوید خان اورمحراب پور کے شہید صحافی عزیز میمن کے قاتلوں کی عدم گرفتاری سمیت حالیہ ٹنڈوالہیار میں صحافی نور احمد تھیبو پربیہمانہ تشدد کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف سکھر یونین آف جرنلسٹس کی کال پر محراب پور یونین آف جرنلسٹس کی جانب سے احتجاج کیا گیا ایم یو جے کی جانب سے پریس کلب محراب پور سے ریلی نکال لودھی چوک پر احتجاج کیا گیا احتجاج کی قیادت ضلعی نائب صدر منور حسین منور، نائب صدر ایم یوجے راجہ خان نوناری، جنرل سیکریٹری شہزادمغل، ملک مشتاق، احمد ندیم مغل ،محسن ملاح و دیگرنے کی مظاہرین نے بازووَں پر سیاہ پٹیاں اور ہاتھوں میں پلے کارڈ تھام رکھے تھے جن پر مختلف نعرے درج تھے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے صحافیوں منور حسین منور، راجہ خان نوناری، شہزاد مغل ودیگر نے کہا کہ بڑے افسوس کی بات ہے کہ یکے بعد دیگرے مختلف علاقوں میں صحافیوں کو ٹارگٹ کیا جارہا ہے دس روز قبل محراب پور میں سینئر صحافی عزیز میمن کو شہید کیا گیا اور اب گزشتہ روز سوات میں مقامی اخبار کے بیوروچیف کو بے دردی سے شہید کردیاگیاجبکہ ٹنڈوالہیار میں شرپسندوں کی جانب سے سینئر صحافی نور احمد تھیبو کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا مگر قانون کے رکھوالے قلم کے مزدوروں کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام دیکھائی دے رہے ہیں لیکن صحافی کبھی ابھی قلم کی حرمت کوداغدار نہیں کرینگے اور حق و سچ لکھتے رہیں گے بیشک کتنے بھی مصائب کو سامنا کرنا کیوں نی پڑے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ سوات اور محراب پور کے شہید صحافیوں کے قاتلوں اور ٹنڈوالہیار کے صحافی پر تشدد کرنے والے ملزمان کو فوری طور پرگرفتار کیا جائے۔
![]()