Home / اہم خبریں / محراب پور میں میاں غوث بخش چانگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل عامر الیون سے جیت لیا

محراب پور میں میاں غوث بخش چانگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا فائنل عامر الیون سے جیت لیا

محراب پور (رپورٹ: امداداللہ ملک) محراب پور میں مرحوم میاں غوث بخش چانگ کی یاد میں کروایا گیا کرکٹ ٹورنامنٹ اپنے اختتام کو پہنچا۔ ٹورنامنٹ کے فائنل میں عامر الیون اور بوس الیون کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا جس میں 20 رنز کی برتری سے عامر الیون فتح یاب ہوئی۔ ٹورنامنٹ میں ضلع نوشہرو فیروز اور ضلع خیرپور کی 16 ٹیموں نے حصہ لیا جس میں سے فائنل تک عامر الیون پیروسن اور بوس الیون خیرپور پہنچیں تھیں فائنل میں عامر الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنائے جس کے جواب میں بوس الیون کی ٹیم 8 اوورز میں 70 رنز بناسکی۔ میاں غوث بخش چانگ کی یاد کرائے جانے والے اس ٹورنامنٹ کے فائنل تقریب کے مہمانِ خاص حاجی امداد چانگ، مہمان اعزازی سردار گل حسن مشوری، صحافی منور حسین منور، سیاسی و سماجی رہنما سلیم خان ودھن پوٹو، صحافی راجہ خان نوناری، اسلم نانگور، یونس کمبوہ و دیگر تھے مہمان خاص حاجی امداد چانگ نے جیتنے والی ٹیم کے کپتان کو ونر ٹرافی اور اپنی جانب سے 15 ہزار نقد انعام جبکہ سردار گل حسن مشوری اور سلیم خان ودھن پوٹو کی جانب سے بھی ونر اپ اور رنر اپ ٹیموں کیلئے دس دس ہزار روپے نقد انعام دیا۔ ٹورنامنٹ کے آرگنائزر سہیل ودھن پوٹو، آصف بانھبن، کاظم خاصخیلی کی جانب سے مہمانان کو سندھی ٹوپی و اجرک کے تحائف دئیے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے