راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) سلیکٹیڈ و جعلی حکومت مہنگائی کے سونامی کا شکار ہونے جارہی ہے معیشت سسکیاں لے رہی ہے 2 سال میں 2500 ارب روپے کے ریکارڈ قرضے حاصل کیے گئے حکومت ملک کی معیشت کیلئے سیکیورٹی رسک ہے سلیکٹیڈ وزیراعظم و جعلی حکومت کے خلاف مارچ میں پیپلز پارٹی کی احتجاجی تحریک ان کی رخصتی پر منتج ہوگی خیبر سے کراچی تک عوام حکمرانوں سے سخت بیزار ہیں ایک کروڑ نوکریوں و پچاس لاکھ گھر دینے والے دعویدار وں نے 22 لاکھ افراد کو بیروزگار کر دیا ہے جام پور میں 3 دن سے نہر میں 2 معصوم بچوں کا گرنا و نعشیں نہ ملنا لمحہ فکریہ ہے برسر اقتدار آکر جام پور کو ضلع راجن پور میں یونیورسٹی و مین انڈس ہائی وے کو ون وے اور سوئی گیس بھی فراہم کریں گے جام پور پیپلز پارٹی کا منی لاڑکانہ ہے جلد دورہ کروں گا ان خیالات کا اظہار چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایم پی اے و صدر جنوبی پنجاب ویمن ونگ دختر جام پور شازیہ عابد ایڈووکیٹ سے ملکی سیاسی صورتحال حکومت مخالف تحریک پر تبادلہ خیال میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نااہل و نالائق حکومت مہنگائی کے سونامی کی تند و تیز لہروں کا شکار ہونے جارہی ہے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے حزب مخالف کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی تاریخ رقم و یوٹرن کے ریکارڈ قائم کئے جا رہے ہیں پیپلز پارٹی کو انتقامی کاروائیوں و منفی ہتھکنڈوں سے مرعوب نہیں کیا جا سکتا سیاسی یتیموں کا ٹولہ حکومتی امور کی انجام دہی میں ناکام ہوچکا ہے عوام میں شدید اضطراب و بے چینی پائی جاتی ہے صوبہ سندھ میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت ہوا کا تازہ جھونکا ہے سال 2020 تبدیلی کا اور عام انتخابات کا ہے اور غیر جانب دارانہ شفاف الیکشن کے انعقاد کے بعد پیپلز پارٹی برسرِ اقتدار آئیگی۔ انہوں نے کہا 29 کو میں پیپلز پارٹی سوشل میڈیا اطلاعات کی سیکرٹریز کی کانفرنس میں شرکت کے لئے خان گڑھ آرہا ہوں اور دورہ جام پور کا اعلان جلد کر دیا جائے گا۔ اس موقع پر صدر جنوبی پنجاب مخدوم سید احمد محمود، سیکرٹری جنرل نتاشہ دولتانہ، عبدالقادر شاہین بھی موجود تھے۔
![]()