Home / اہم خبریں / فروعی اختلافات بھلا کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی

فروعی اختلافات بھلا کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) آج کے پر آشوب و پر فتن دور کے درپیش سنگین چیلنجز بحرانوں کا حل خصوصاً سماجی برائیوں کا تدارک و خاتمہ نوجوان نسل کے قلوب و اذہان کو عشق مصطفیؐ کی شمعیں روشن و فروزاں کرکے ہی کیا جا سکتا ہے اللہ رب العزت نے حضور پرنور رحمت اللعالمین محمد مصطفی ؐ کو نعمت اور اپنا فضل قرار دیا اور کہا میری نعمت و فضل کے خوب چرچے کرو آپ کی سیرت طیبہ و فرمودات عالیشان ہمارے لئے بہترین مشعلِ راہ ہیں آپ حسنین کریمین ؑسے بے پناہ محبت وعقیدت ہی ہمارے ایمان کی کسوٹی و اساس ہے نماز پنجگانہ کی ادائیگی و تلاوت کلام پاک کو روزانہ کا معمول بنا کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں قرآن مجید کتاب ہدایت و زندگی کا آئین مرتب کرتا ہے ان خیالات کا اظہار صدر تنظیم السعید پاکستان، سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ سید حامد سعید کاظمی و رہنما جماعت اہلسنت سجادہ نشین صاحبزادہ پیر فیض المصطفیٰ شاہ جمالی نے فروغ عشق مصطفی ؐکانفرنس سے زیب آستانہ صاحبزادہ پیر خواجہ صالح محمد سائیں، چیئرمین میلاد کمیٹی ایم شہباز خان سعیدی کے ہمراہ ایمان افروز وجدانی خطاب میں کیا، انہوں نے کہا کہ آج نفسا نفسی کا دور ہے ہمیں دین اسلام و ہمارے آقا حضور پرنور وجہہ تخلیق کائنات ﷺ رحمت اللعالمین محمد مصطفی ؐ کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے اور سب سے بڑھ کر دور پرفتن میں آج کی نوجوان نسل کے قلوب و اذہان کو عشق مصطفیؐ کی چنگاری سے جلا بخشنی ہوگی تاکہ مغربی یلغار و بڑھتی ہوئی عریانی و فحاشی کا مقابلہ کیا جا سکے اس سلسلہ میں آپ کی سیرت طیبہ ہمارے لیے بہترین مشعلِ راہ ہے قرآن مجید آپ کا معجزہ و سرچشمہ ہدایت ہے جو زندگی کا آئین مرتب کرتا ہے درحقیقت حضور پرنور محمد مصطفی ؐ، حسنین کریمینؓ واہل بیت اطہار سے بے پناہ محبت وعقیدت ہی ہمارے ایمان کی کسوٹی و اساس ہے فروعی اختلافات بھلا کر انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں آخر میں سلام بحضور سرور عالمﷺ ملکی سلامتی و خوشحالی کیلئے بھی خصوصی دعائیں کی گئی اس موقع پر قاری محمد شفیع سعیدی، حافظ علامہ کریم بخش کریمی، محمد راشد سعیدی، ملک رحمت اللہ، ابرار حسین قریشی، محمد زین العابدین، خان محمد حسن شہباز، محمد حسین شہباز سمیت دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عیدالاضحیٰ: سندھ بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، مساجد، امام بارگاہوں اور مویشی منڈیوں پر سخت نگرانی کی ہدایت

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیر داخلہ و قانون سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عیدالاضحیٰ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے