راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) ضلع راجن پور کو امن و آشتی کا گہوارا بنانا مشن و ایجنڈہ ہے ضلع کی تعمیر و ترقی فلاح و بہبود کیلئے سول سوسائٹی وکلاء، دانشور، میڈیا سب اپنا کردار ادا کریں اور سب کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ مڈل مین کا کردار بالکل ختم کردیا گیا ہے میرٹ و شفافیت کے اصولوں پر عمل پیرا ہوتے ہوئے قانون و انصاف کی حکمرانی یقینی بنائی جاری ہے۔ مسائل کے حل کیلئے مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں بلاجھجک مسائل کی نشاندہی کریں۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر راجن پور ذوالفقار علی کھرل نے ایم پی اے شازیہ عابد ایڈووکیٹ، ملک احسان عمران آرائیں، سابق سٹی کونسلر ملک سبطین سرور سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع راجن پور کو اپر پنجاب کے برابر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن سہولیات و ذرائع بروئے کار لائیں گے۔ اس سلسلہ میں تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلیں گے مڈل مین کمیشن مافیا کا خاتمہ کردیا گیا ہے دفتری امور کی انجام دہی میں کسی بھی ناجائز دباؤ و پریشر کو بھی خاطر میں نہیں لایا جاتا۔ ضلع کو امن و آشتی کا گہوارا بنانا مشن و ایجنڈہ ہے اور تمام طبقات کو ساتھ لیکر چلیں گے کسی بھی شکایت کے سلسلے میں مجھ سے براہ راست رابطہ کرسکتے ہیں منتخب اراکین اسمبلی کی مشاورت سے ترقیاتی منصوبہ جات پایہ تکمیل کو پہنچا رہے ہیں۔
![]()