Home / اہم خبریں / مردوں کے بعد اب ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ڈاکو حسینہ سامنے آگئی

مردوں کے بعد اب ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ڈاکو حسینہ سامنے آگئی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) مردوں کے بعد اب شہر میں ڈاکو حسینہ سامنے آگئی، ڈاکو حسینہ نے چنگ چی ڈرائیور سے قیمتی موبائل فون چھین کر مزاحمت پر ڈرائیور کو چاقو کے وار سے شدید زخمی کردیا، خاتون فرار ہونے میں کامیاب، چنگ ڈرائیور کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے خاتون کے خلاف اقدام قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی، ڈیرہ اسماعیل خان شہر میں ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کے بعد اب ڈاکو حسینہ بھی سامنے آگئی، بستی درکھانوالی ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی 32 سالہ سالہ منیر عباس اعوان ولد حق نواز نے پولیس کو بتایا کہ وہ چنگ چی چلاتا ہے، وقوعہ کے روز خاتون چنگ چی میں سوار ہوئی اور بنوں اڈہ کے قریب پہنچنے پر اس نے کال کرنے کے لئے میرا موبائل فون مانگا اور بعدازاں موبائل زبردستی چھین لیا، مزاحمت کرنے پر اس نے چاقو کے وار سے مجھے شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے زخمی کی رپورٹ پر خاتون ڈاکو حسینہ سکنہ آڑہ کے خلاف اقدام قتل اور ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

جسٹس منیب اختر قائم مقام چیف جسٹس پاکستان مقرر عہدے کا حلف اٹھا لیا

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے