Home / اہم خبریں / میہڑ میں امیر المومنین خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل و سرکاری سطح پر دن منانے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا

میہڑ میں امیر المومنین خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل و سرکاری سطح پر دن منانے کیلئے ریلی کا انعقاد کیا گیا

میہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ میں امیر المومنین خلیفہ اول حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کرنے اور سرکاری سطح پر دن منانے کیلئے سنی رابطہ کونسل تعلقہ میہڑ کے رہنماؤں مولانا منظور علی چانڈیو، محمد یحییٰ خان مزاری، حافظ حسین احمد سیال، میر نادر حسین جانوری، حکیم محمد سعید رند، عبدالخالق جمالی کی سربراہی میں سینکڑوں لوگوں نے مسجد علی المرتضی حاطہ محلہ میہڑ سے نيشنل پريس کلب ميہڑ تک شاندار ریلی نکالی گئی۔ مولانا منظور احمد چانڈیو اور ديگر نے نیشنل پریس کلب میہڑ کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی یوم وفات کے روز پورے ملک میں عام تعطیل کر کے دن منایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال، قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر کا يوم دن سرکاری سطح پر مناۓ جا رہے ہیں تو حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کی وفات کا دن بھی پورے ملک میں عام تعطیل کرکے سرکاری سطح پر منایا جائے۔ دوسری جانب سخت احتجاج کیا جائے گا جبکہ رہنماؤں نے مزید کہا ہم کشمیر کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا اعلان کرتے ہیں ملک و ملت کے پاک اداروں کو کشمیر کے مسائل سنجیدگی سے توجہ دینے پر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے