Home / اہم خبریں / ہماری کوشش ہے کہ کے ڈی اے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو مزید فعال کرکے اچھے کھلاڑی پیدا کریں تاکہ ادارے کا نام کھیل کے میدان میں روشن ہو۔ نوید انور صدیقی

ہماری کوشش ہے کہ کے ڈی اے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو مزید فعال کرکے اچھے کھلاڑی پیدا کریں تاکہ ادارے کا نام کھیل کے میدان میں روشن ہو۔ نوید انور صدیقی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) انسانی نشوونما کیلئے کھیلوں کا انعقاد ضروری ہے۔ یہ بات کے ڈی اے ایمپلائز یونین کے سرپرست اعلیٰ نوید انور صدیقی نے بحیثیت مہمان خصوصی کے ڈی اے پیس انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکریٹری ایاز منشی، میڈیا کوآرڈینٹر ایم نسیم، اسپورٹس آرگنائزر جلیل خان، طاہر جاوید، دلاور خان اور مجاہد حسین بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ماضی میں جس انداز میں کے ڈی اے کے کھلاڑیوں نے ادارے کا نام روشن کیا، ہماری کوشش ہے کہ کے ڈی اے اسپورٹس ڈپارٹمنٹ کو مزید فعال کر کے اچھے کھلاڑی پیدا کریں تاکہ ادارے کا نام کھیل کے میدان میں روشن ہو۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”میں اس موقع پر اعلان کرتا ہوں کہ انشاء اللہ جلد سرفراز احمد اکیڈمی پر کے ڈی اے ایمپلائز یونین کی جانب سے شجر کاری مہم شروع کی جائے گی“۔ اس موقع پر صدر تقریب جلیل خان نے کہا کہ ہم کھیل اور کھلاڑیوں کی خدمت کرتے رہیں گے، بعدازاں میچ میں سیکورٹی، ماسٹر پلان اور سیکرٹریٹ ڈپارٹمنٹ کی مشترکہ ٹیم نے اکاؤنٹس اینڈ فنانس کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اکاؤنٹس ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 81 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی، قاضی وحید 14 اور وجاہت انصاف نے 13 رنز اسکور کئے، سیکورٹی سیکریٹریٹ کی جانب سے پیار علی، ارشاد مرتضیٰ، جبران غنی نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سیکریٹریٹ و سیکورٹی کی جانب سے مطلوبہ ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 10 اوورز میں پورا کرلیا اسامہ صدیقی نے 36 اور موتی علی نے 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کرٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرایا جبکہ اکاؤنٹس کی جانب سے عرفان رضا اور شہاب احمد نے بالترتیب 1،1 کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے