تازہ ترین
Home / اسلام آباد / پاکستان انڈر 15 ورلڈ کپ کیمپ کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان انڈر 15 ورلڈ کپ کیمپ کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور، (نوپ اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن نے آذربائیجان میں ہونے والے فیفا انڈر 15 ورلڈ کپ اینڈ فیسٹیول 2026 کی تیاریوں کے سلسلے میں قومی انڈر 15 ٹیم کے کیمپ کے لیے 21 ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا قومی تربیتی کیمپ 6 اکتوبر سے لاہور میں شروع ہوگا، جہاں نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

کیمپ کے لیے منتخب ممکنہ کھلاڑیوں میں احمد زاہد اللہ خان، عامر حمزہ، بخشی حمال خان، دانش مسیح، حسن زیب خان، الہان علی خان، کلیم اللہ، مقبول احمد، محمد عالم، محمد معاز عدنان، محمد مصطفیٰ، محمد سلمان، اویس فیض، رمیز رضا، ساحل خان، سمیر عبدالصمد، شہراز خان، شہزیب نواز، شایان عبدالجبار مروت، زین العابدین اور ذوالنورین شامل ہیں۔ کوچنگ اسٹاف کی جانب سے کیمپ کے دوران کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا اور آذربائیجان میں عالمی ایونٹ کے لیے قومی ٹیم کی تیاریوں کو حتمی شکل دینے کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز شاندار مقابلوں کے بعد اختتام پذیر، اے لیولز/انٹر کی جنرل ٹرافی الفا کالج، او لیولز/میٹرک کے حبیب پبلک اسکول کے نام، سیڈر اور ہیپی ہوم اسکول بھی فاتح

کراچی، (رپورٹ: ذیشان حسین) دسویں اسٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2026 شہر کے مختلف کھیلوں کے میدانوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے