تازہ ترین
Home / اہم خبریں / ضلع سانگھڑ میں پولیس کی مختلف کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

ضلع سانگھڑ میں پولیس کی مختلف کارروائیاں، 17 ملزمان گرفتار، منشیات اور مسروقہ سامان برآمد

سانگھڑ ( رپورٹر رضوان غوری) ضلع سانگھڑ کے مختلف تھانوں کی حدود میں پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 17 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں 11 منشیات فروش، 4 چور اور ایک روپوش ملزم شامل ہیں۔ پولیس نے کارروائیوں کے دوران 3 لاکھ روپے مالیت کی ٹرانسفارمر کوائل، ایک موٹر سائیکل اور ایک بکری سمیت 1080 گرام چرس، 6 بوتلیں وسکی اور 835 پڑیاں گٹکا برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

ایس ایچ او کھاہی محمد شریف جمالی نے کارروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ روپے مالیت کی مسروقہ ٹرانسفارمر کوائل برآمد کرکے اسماعیل علی شر اور نور علی شر کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او جھول محمد یاسر نواز مغل نے چرس فروش حماد راجپوت کو گرفتار کرکے 1080 گرام چرس برآمد کی، جبکہ مسمات رخسانہ راجپوت کے قبضے سے 295 پڑیاں گٹکا برآمد کیا۔ پولیس نے مختلف مقدمات میں مطلوب ملزم اخلاق عرف رانا کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او شاہ پور چاکر اسد نواز خاصخیلی نے مقدمہ نمبر 139 سال 2026 کے تحت چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد کرکے رفیق نائچ کو گرفتار کیا، جبکہ رب نواز بھٹی سے 6 بوتلیں وسکی اور جے رام داس و افضال راٹھور سے 420 پڑیاں گٹکا برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او سانگھڑ گلزار علی مری نے چوری شدہ بکری برآمد کرکے عاصم بلوچ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایچ او سجھورو اصغر علی اعوان نے امام بخش عرف بھلی، مظہر خاصخیلی، دلدار خاصخیلی اور پوڑھو خاصخیلی سے 900 پڑیاں گٹکا برآمد کیا، جبکہ ایس ایچ او شہدادپور بدرالدین برڑو نے محمد عامر خاصخیلی اور علی رضا سولنگی سے 410 پڑیاں گٹکا برآمد کیا۔ آئی ٹی برانچ سانگھڑ نے تھانہ ٹنڈوآدم کے مقدمہ نمبر 312 سال 2024 میں مطلوب روپوش ملزم فہیم حسن کو سسٹم میں ٹریس کرکے گرفتار کروایا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گجرات میں دھواں چھوڑنے والی اور غیر فٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

گجرات، (رپورٹ، مرزا عادل رحمان) اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کی ہدایات پر محکمہ تحفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے