تازہ ترین
Home / اہم خبریں / گورنر سندھ سے پاکستان بیت المال کے ایم ڈی کی ملاقات مستحق افراد کی معاونت پر تبادلہ خیال

گورنر سندھ سے پاکستان بیت المال کے ایم ڈی کی ملاقات مستحق افراد کی معاونت پر تبادلہ خیال

کراچی, (رپورٹ، ذیشان حسین) گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی سے پاکستان بیت المال کے مینجنگ ڈائریکٹر سینیٹر کیپٹن (ر) شاہین خالد بٹ نے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی جس میں مستحق، نادار، یتیم اور بیواؤں سمیت ضرورت مند افراد کی فلاح و بہبود اور معاونت کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان بیت المال مستحق افراد کی مدد میں اہم کردار ادا کر رہا ہے جبکہ طبی، تعلیمی اور مالی معاونت کی فراہمی قابلِ تحسین ہے مستحق افراد کی بحالی اور انہیں باعزت زندگی گزارنے کے قابل بنانا اجتماعی ذمہ داری ہے تعلیم، علاج اور مالی معاونت کے پروگرامز سے زیادہ سے زیادہ ضرورت مند افراد کو فائدہ پہنچایا جائے۔

اس موقع پر مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال شاہین خالد بٹ نے گورنر سندھ کو ادارے کے مختلف فلاحی پروگرامز سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ انفرادی مالی معاونت پروگرام کے تحت مستحق افراد کو مالی امداد فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ سویٹ ہومز پروگرام کے ذریعے یتیم بچوں کی کفالت اور ان کے بہتر مستقبل کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں خواتین بااختیاری مراکز کے ذریعے مستحق خواتین کو ہنر سکھانے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو ہوئی۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کا پہلا پے پاک کریڈٹ کارڈ متعارف کرانے کیلئے ایچ بی ایل مائیکروفنانس، ون لنک اور یورونیٹ میں معاہدہ، پے پاک کریڈٹ کارڈ کے اجرا کیلئے معاہدہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) ایچ بی ایل مائیکروفنانس بینک، ون لنک اور یورونیٹ پاکستان نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے