تازہ ترین
Home / اہم خبریں / انیتا غلام علی پر کتاب کی تقریبِ رونمائی، انیتا غلام علی اپنی ذات میں ایک بڑی شخصیت تھیں، مہتاب اکبر راشدی

انیتا غلام علی پر کتاب کی تقریبِ رونمائی، انیتا غلام علی اپنی ذات میں ایک بڑی شخصیت تھیں، مہتاب اکبر راشدی

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیرِ اہتمام معروف ماہرِ تعلیم، سماجی شخصیت اور دانشور انیتا غلام علی کی شخصیت، سوانحی خاکوں اور انٹرویوز پر مبنی کتاب ’’انیتا غلام علی‘‘ کی تقریبِ رونمائی منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مہتاب اکبر راشدی نے کی جبکہ صادقہ صلاح الدین مہمانِ خصوصی تھیں۔ اس موقع پر کتاب کی مرتبین گوہر تاج اور حمیرا اطہر سمیت علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی مہتاب اکبر راشدی نے کہا کہ انیتا غلام علی عہدے یا منصب کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی ذات اور کردار کی وجہ سے بڑی شخصیت تھیں، ان کی محفل میں بیٹھنے والا شخص مسکراتے ہوئے اور کچھ نہ کچھ سیکھ کر واپس آتا تھا صادقہ صلاح الدین نے کہا کہ انیتا غلام علی ہر معاملے میں تربیت اور سیکھنے کا پہلو تلاش کرلیتی تھیں اساتذہ کے حقوق، تعلیم، خواتین اور سندھ کے دیہی علاقوں کے لیے ان کی جدوجہد ان کی شخصیت کا اہم حصہ تھی۔

کتاب کی مرتبہ گوہر تاج نے کہا کہ یہ کتاب انیتا غلام علی کی شخصیت، خدمات اور ان سے وابستہ افراد کی یادوں کو محفوظ کرنے کی کوشش ہے، تاکہ نئی نسل ان کی علمی، تعلیمی اور سماجی خدمات سے آگاہ ہوسکے۔ حمیرا اطہر نے بتایا کہ کتاب دو لسانی ہے جس میں انیتا غلام علی کے اہلِ خانہ کی انگریزی تحریروں کے اردو تراجم بھی شامل ہیں۔ مونا نانا، شیما کرمانی، امینہ سید، ڈاکٹر فائزہ زہرا، عباس حسین اور بیلا رضا جمیل سمیت دیگر مقررین نے انیتا غلام علی کی تعلیم، سماجی خدمت، تربیت، دیانت داری اور خواتین و بچوں کی تعلیم کے لیے خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کی نظامت شبنم گل نے کی جبکہ اختتام پر معروف صحافی غازی صلاح الدین نے آرٹس کونسل کی جانب سے مہتاب اکبر راشدی کو گلدستہ پیش کیا۔

About Dr.Ghulam Murtaza

یہ بھی پڑھیں

گجرات میں دھواں چھوڑنے والی اور غیر فٹ گاڑیوں کے خلاف کارروائی

گجرات، (رپورٹ، مرزا عادل رحمان) اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقدیر زرکون کی ہدایات پر محکمہ تحفظ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے