Home / اہم خبریں / احسان مانی پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے

احسان مانی پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے

لاہور (نوپ نیوز) احسان مانی پی سی بی کے بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے جس کے بعد انہوں نے اپنے عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا ہے۔ چیئرمین کے انتخاب کے موقع پر احسان مانی کے مقابلے میں کسی بھی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے جس کے بعد احسان مانی بلا مقابلہ چیئرمین منتخب ہوگئے اور عہدے کا چارج بھی سنبھال لیا، چیئرمین منتخب ہونے کے بعد احسان مانی کی سربراہی میں پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے وزارت عظمی کا حلف اٹھانے کے بعد نجم سیٹھی چیئرمین کے عہدے سے الگ ہوگئے تھے جس کے بعد وزیراعظم عمران خان نے احسان مانی کو چیئرمین پی سی بی نامزد کیا تھا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

IoBM Squash Satellite Championship 2026 Concludes Successfully in Karachi

By Zeeshan Hussain Karachi: The inaugural IoBM Squash Satellite Championship 2026 concluded successfully after four …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے