کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و رکن سندھ اسمبلی ارسلان تاج نے کہا کہ سرکلر ریلوے، انکروچمنٹ و غیر قانونی بلڈنگز کی تعمیرات کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہیں کراچی میں سالوں سے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے مگر متعلقہ اداروں نے غیر قانونی تعمیرات کو پہلے کیوں نہیں روکا گیا ؟سب سے پہلے ملوث بلڈرز مافیا اور سرکاری افسران کے خلاف کاروائی ہونی چاہئے کیونکہ رہائشیوں کے خلاف کاروائی سے قبل اس میں ملوث مافیا کو بے نقاب کرنے کی ضرورت ہے کراچی میں ایس بی سی اے اور کے ڈی اے کے کرپٹ افسران خود بلڈر مافیا کے سہولت کار ہیں ایس بی سی اے کے افسران کی مدد کے بغیر غیر قانونی سرگرمیاں ممکن نہیں معصوم عوام کو بےوقوف بنا کر فلیٹ پورشن فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے غیر قانونی فلیٹوں کی کروڑوں روپوں میں خرید و فروخت کی جاتی ہے عوام کا پیسہ ایس بی سی اے افسران اور بلڈر مافیا کی جیبوں میں جاتا ہے اینٹی کرپشن ٹیم تحقیقات کا دائرہ وسیع کرے محکمہ میں ملوث کرپٹ افسران کیخلاف سخت کاروائی یقینی بنائی جائے۔
![]()