Home / اہم خبریں / روجھان میں سوئی گیس کا میگا پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کریں گے۔ ڈپٹی اسپکر پنجاب سردار میر دوست محمد خان مزاری

روجھان میں سوئی گیس کا میگا پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے، تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کریں گے۔ ڈپٹی اسپکر پنجاب سردار میر دوست محمد خان مزاری

راجن پور (رپورٹ: قاضی انعام باری) وزیراعظم عمران خان نہ صرف پاکستان بلکہ پوری ملت اسلامیہ کے عظیم رہنما کے طور پر سامنے آئے ہیں مظلوم کشمیریوں کی کاز پہلی مرتبہ عالمی سطح پر اجاگر کی ہے اور جلد کشمیر پر پاکستانی پرچم لہرائے گا حکومتی اتحادیوں و پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں منتخب جمہوری وفاقی و صوبائی حکومت آئینی مدت پوری کرینگی اپوزیشن صبر کرے عام انتخابات 2023 میں ہی ہونگے روجھان میں سوئی گیس کا میگا پراجیکٹ مکمل ہوچکا ہے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار بھی فراہم کریں گے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی اسپکر پنجاب سردار میر دوست محمد خان مزاری نے پی ٹی آئی کے ضلعی رہنما خضرحیات بھٹی سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان صیحح معنوں میں ملک و قوم کے مسیحا ہیں جو دن رات پاکستان کی معاشی ترقی و بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے کوشاں ہیں معیشت بھی تیزی سے استحکام کی طرف گامزن ہے قرضوں کا بوجھ اتر رہا ہے سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے غربت جہالت و بیروزگاری کے خاتمے کیلئے موثر و انقلابی اسکیمیں متعارف کرا رہے ہیں عوام کا معیار زندگی بلند کرنا مشن و ایجنڈہ ہے۔ اس موقع پر سردار اطہر خان مزاری، سردار شباب خان مزاری، ملک رفیق ماڑھا، میاں محبوب آرائیں سمیت دیگر موجود تھے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

عظیم پورہ فلائی اوور کا افتتاح، کراچی کی ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی: مراد علی شاہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عظیم پورہ فلائی اوور …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے