ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) گورنمنٹ نیو علی گڑھ کالج ٹنڈو آدم میں آج شہید بیظیر آباد ریجن کا ونٹر اسپورٹس فیسٹیول منعقد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ریجنل ڈائریکٹر کالجز شہید بیظیر آباد پروفیسر ڈاکٹر امام علی مرزا جبکہ میزبان پرنسپل گورنمنٹ نیو علی گڑھ ڈگری کالج ٹنڈو آدم پروفیسر محمد یاسین آرائیں تھے، آج کے دن گرلز کالجز کے درمیان مقابلے منعقد کیے گئے جس میں رسہ کشی، 100 میٹر ریس، تھرو بال، لانگ جمپ، ٹیبل ٹینس، بیڈمنٹن و دیگر گیمز شامل تھے، آج کی اس رنگا رنگ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وسلم ڈائریکٹر شہید بیظیر آباد ڈاکٹر امام علی مرزا نے پیش کی، اس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا. تقریب میں تمام کالجز کے ڈائریکٹرز فزیکل ایجوکیشن جن میں محمد ارشد آرائیں، محمد ادیب عالم، خدا بخش جتوئی، شہباز باجوہ، عبدالرحیم رانا، محمد ذوہیب، ارباب لغاری اور شکیلہ شاہد بلوچ، نے اپنے اپنے کالجز کی نمائندگی کی اور اپنے اسپورٹس کے دستے کے ہمراہ موجود تھے، ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن محمد ادیب عالم کی انتھک کاوشوں سے م گراونڈ کو رنگ برنگی جھنڈوں سے مزین کیا گیا، گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج ٹنڈو آدم کی ٹیم 100 میٹر ریس، لانگ جمپ اور رسہ کشی سمیت سب سے زیادہ مقابلوں کی ونر رہی جبکہ شہداد پور گرلز ڈگری کالج نے تھرو بال اور بیڈمنٹن میں ونر ٹرافی اپنے نام کی جبکہ ٹیبل ٹینس کی ونر ٹرافی سانگھڑ گرلز ڈگری کالج کے نام رہی، آخر میں ونر اور رنر ٹیمز میں ٹرافیز اور میڈیلز تقسیم کیے گئے، تقریب تقسیم انعامات کی کمپیئرنگ کے فرائض پروفیسر احمد بلال غوری نے انجام دیے۔
![]()