ٹنڈو آدم (رپورٹ: رضوان احمد) الخدمت فاؤنڈیشن ٹنڈو آدم کی جانب سے ایک درجن غریب مستحق معذوروں میں وہیل چیئر کی تقسیم کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں الخدمت فاؤنڈیشن ضلع سانگھڑ کے صدر سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ، انجمن تاجران ٹنڈو آدم کے صدر محمد اقبال بھٹی، نائب امیر جماعت اسلامی ضلع سانگھڑ مشتاق احمد عادل، قیم عبدالغفور انصاری، الخدمت کے نائب صدر ڈاکٹر عبدالوحید شیخ، سمیت معززین اور صحافیوں نے بھی شرکت کی اس موقع پر مشتاق احمد عادل، محمد اقبال بھٹی، عبدالغفور انصاری، سید توحید احمد شاہ ایڈووکیٹ، احمد بلال غوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن ملک بھر کی طرح ٹنڈو آدم میں بھی بھی غریبوں، ناداروں، بیواؤں اور مستحقین کی مدد کر رہی ہے سردی گرمی ہر موسم میں الخدمت فلاحی کاموں میں پیش پیش ہے انہوں نے کہا کہ آج کل ریاست مدینہ کی باتیں ہورہی ہیں ریاست مدینہ کا مطلب ہی انسانیت کی خدمت ہے جو عملی طور پر الخدمت فاؤنڈیشن سر انجام دے رہی ہے تعلیم، صحت، سمیت زندگی کے تمام شعبوں میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا دینی فریضہ ہے کہ ہم اپنے آس پاس توجہ رکھیں اور غریبوں کی بھرپور مدد کریں مہنگائی کے اس دور میں غریبوں کو دو وقت کی روٹی بھی مشکل ہوگئی ہے ان حالات میں الخدمت فاؤنڈیشن کی کوششیں قابل تعریف ہیں مخیر حضرات الخدمت کے ساتھ مکمل تعاون کریں تو اس سے بھی بڑھ کر مزید مستحقین تک پہنچ کر ہم انکی مدد کرسکتے ہیں۔
![]()