Home / اہم خبریں / کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر نمائشی ہاکی میچ پانچ فروری کو اولمپئن حنیف خان الیون اور اولمپئن سمیع اللہ الیون کے مابین کھیلا جائیگا

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر نمائشی ہاکی میچ پانچ فروری کو اولمپئن حنیف خان الیون اور اولمپئن سمیع اللہ الیون کے مابین کھیلا جائیگا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کے ایچ اے کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر نمائشی ہاکی میچ پانچ فروری کو اولمپئن حنیف خان الیون اور اولمپئن سمیع اللہ الیون کے مابین کھیلا جائیگا، پیٹرن ان چیف کے ایچ اے وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عارف اللہ حسینی مہمان خصوصی ہونگے، یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلہ میں کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نمائشی ہاکی میچ کا انعقاد پانچ فروری کو کرایا جارہا ہے، کے ایچ اے آسٹرو ٹرف ہاکی گراؤنڈ پر کھیلے جانے والے اس نمائشی ہاکی میچ میں اولمپئن حنیف خان الیون اور اولمپئن سمیع اللہ الیون کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگیں، اولمپئن حنیف خان الیون کراچی کے 18 سال سے زائد کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جبکہ اولمپئن سمیع اللہ الیون حال ہی میں ٹیلنٹ ہنٹنگ کے بعد بنائی گئی انڈر 18 کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ہوگی، ایونٹ کے مہمان خصوصی کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے پیٹرن ان چیف وائس ایڈمرل ریٹائرڈ عارف اللہ حسینی ہونگے، کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکرٹری حیدر حسین کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کو شایان شان طرقے سے منایا جائے گا اور قومی کھیل کے انعقاد کے دوران شہدائے کشمیر کے لئے خصوصی دعا بھی کرائی جائیگی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

پہلی IoBM اسکواش سیٹلائٹ چیمپئن شپ 2026 کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) انسٹی ٹیوٹ آف بزنس مینجمنٹ (IoBM) نے سندھ اسکواش ایسوسی ایشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے