Home / اہم خبریں / دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے مصر سے تعلق رکھنے والے اپنے مسلمان دوست نائل نصر سے منگنی کرلی

دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے مصر سے تعلق رکھنے والے اپنے مسلمان دوست نائل نصر سے منگنی کرلی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی نے مصر سے تعلق رکھنے والے اپنے مسلمان دوست نائل نصر سے منگنی کرلی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق 130 کھرب روپے کے مالک بل گیٹس کی 23 سالہ بیٹی جینیفر گیٹس نے اپنے ہم جماعت دوست نائل نصر کے ساتھ منگنی کرلی۔ دونوں کی دوستی امریکی یونیورسٹی میں دوران تعلیم چار سال قبل پروان چڑھی تھی۔ تعلیم کے مکمل ہوتے ہی دونوں منگنی کا فیصلہ کیا۔ جینیفر گیٹس کی اپنے دوست نائل نصر سے محبت کی داستان 2017 سے زبان زد عام ہے اور خیال ظاہر کیا جا رہا تھا کہ دونوں جلد ہی شادی کرلیں گے تاہم دونوں نے پہلے تعلیم مکمل کرنے کو ترجیح دی۔ جینیفر گیٹس اور نائل نصر نے اپنی منگنی کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں تو مبارکبادوں اور نیک تمناؤں کا تانتا بندھ گیا تاہم ابھی باقاعدہ اور باوقار تقریب کا ہونا باقی ہے۔ 23 سالہ جینیفر گیٹس نے اپنی پوسٹ پر لکھا کہ نائل میرے لیے سب سے موزوں ساتھی اور بہترین ہم سفر ہیں، ہم دونوں ایک دوسرے کے ساتھ نہایت خوشگوار اور خوبصورت وقت گزارتے ہیں اور ایسے ہی خیالات کا اظہار 28 سالہ نائل نصر نے بھی اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔ یاد رہے کہ بل گیٹس کئی برس تک دنیا کے امیر ترین شخص رہے تاہم اب وہ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں اور پہلے نمبر پر ایمازون کے مالک جیف بزوس براجمان ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

صحافت کے عالمی دن کے موقع پر خصوصی تحریر : سردار عبدالرحمٰن ڈوگر ایڈووکیٹ/سابق صدر پریس کلب کمالیہ

آج 3مئی ہے۔ پاکستان سمیت دنیا بھر میں صحافیوں کا عالمی دن منایا جا رہاہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے