تازہ ترین
Home / اسلام آباد / ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 13 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے، ترک صدر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 13 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے، ترک صدر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان 13 فروری کو اسلام آباد پہنچیں گے۔ دورہ پاکستان میں ترک صدر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے جبکہ اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک اور پلان آف ایکشن پر دستخط کریں گے۔ ترک صدر کا دورہ پاکستان 2 روزہ ہوگا، اس حوالے سے وزارت اقتصادی امور نے بھی اپنی تیاریاں مکمل کرلیں ہیں اور تعلیم، دفاع اور اقتصادی شعبوں میں باہمی تعاون کے 10 سے 12 معاہدے پر دستخط متوقع ہیں۔ پاک ترک اعلیٰ سطح کی تزویراتی تعاون کونسل کے اجلاس میں دو طرفہ تعاون مزید فروغ پائے گا جبکہ کونسل اسٹریٹیجک اکنامک فریم ورک کی رہنمائی اور نگرانی کرے گی۔ ترک صدر کی آمد کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ ترک صدر کے ہمراہ ایک بڑا وفد بھی ہوگا جس میں سرمایہ کار اور کاروباری شخصیات بھی پاکستان پہنچیں گی۔ اردوان پاکستان میں سرمایہ کاری سمیت کئی منصوبوں کی یادداشت مفاہمت پر دستخط کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک صدر کی وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

نیشنل یونین آف جرنلسٹس اور عوامی امن کمیٹی برائے انسانی حقوق کے زیر اہتمام یکجہتی افواجِ پاکستان ریلی

  بانی NUJ محمد احسان مغل کی قیادت میں کاشف آزاد، آفتاب خان، ملک طارق، …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے