Home / اہم خبریں / مانسہرہ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

مانسہرہ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری

مانسہرہ (رپورٹ: عتیق سلیمانی) مانسہرہ پولیس کی نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع بھر میں سماج دشمن عناصر اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں جاری۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ صادق بلوچ کی ہدایات پر گزشتہ تین دنوں میں ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کی حدود میں مختلف مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں، غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی گئیں
تفصیلات کے مطابق مانسہرہ پولیس نے گزشتہ 3 دنوں کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ دوران سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن سنگین مقدمات سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوۓ 6 مفرور مجرمان کو گرفتار کیا اور لینڈ مافیا کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ 2 مقدمات رجسٹرڈ کیے گئے۔ اسی طرح 11 منشیات کے مقدمات میں 3 کلو 425 گرام چرس اور 10 بوتل شراب برآمد کرکے 11 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے افراد کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوۓ مانسہرہ پولیس نے 15 پستول، 5 بندوقیں اور 87 کارتوس برآمد کرکے اسلحہ آرڈیننس کے تحت 18 مقدمات درج کئیے گئے۔ غفلت اور بے احتیاطی سے گاڑی اور موٹرسائیکل چلانے پر 43 افراد کے خلاف 279 پی پی سی کے تحت مقدمات درج کئیے گئے۔ جبکہ حساس مقامات کی سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہ کرنے پر 12 حساس مقامات کے خلاف سکیورٹی آرڈیننس کے تحت مقدمات درج کئیے گئے۔ کرایہ کے مکان اور کرایہ دار کی انٹری متعلقہ تھانے میں نہ کروانے پر مالک مکانات اور کرایہ داروں کے خلاف 10 سکیورٹی آرڈیننس کے تحت 4 مقدمات درج کئیے گئے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں ہوائی فائرنگ کرنے پر فائرنگ ایکٹ کے تحت 3 مقدمات درج کیے گئے۔ جبکہ لاؤڈ سپیکر کے بے دریغ استعمال پر لاؤڈ سپیکر ایکٹ کے تحت 1 مقدمہ درج کیا گیا۔ اسی طرح گذشتہ 3 دنوں کے دوران مانسہرہ پولیس نے مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے انکے خلاف 107/151، 54/109 اور 55/109 سی آر پی سی کے تحت کاروائی انسدادی عمل میں لائی گئی۔ علاوہ ازیں مانسہرہ پولیس نے جدیدٹیکنالوجی سی آر وی ایس کے زریعے 459 مشکوک افراد کا ڈیٹا بھی چیک کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے