Home / اہم خبریں / پولیس اہلکار شادی شدہ خاتون کو بچی سمیت لے اڑا، پولیس اہلکار کے خلاف تھانہ کینٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں اغواء کا مقدمہ درج

پولیس اہلکار شادی شدہ خاتون کو بچی سمیت لے اڑا، پولیس اہلکار کے خلاف تھانہ کینٹ ڈیرہ اسماعیل خان میں اغواء کا مقدمہ درج

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) پولیس اہلکار شادی شدہ خاتون کو بچی سمیت لے اڑا، شوہر پر بیوی کو طلاق دینے کے لئے دباﺅ اور سنگین نتائج کی دھمکیاں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، پولیس ذرائع کے مطابق نیو خیر آباد کالونی ڈیرہ اسماعیل خان کے رہائشی نے تھانہ کینٹ میں رپورٹ درج کرائی کہ پولیس ایکس سروس مین میری بیوی کو ناجائز تعلقات کی بنا پر شادی کی غرض سے اغواء کر لیا ہے جبکہ وہ میری بیٹی کے ساتھ لے گئے ہیں۔ ملزم نے مجھے موبائل فون پراطلاع دی کہ میں تمہاری بیوی اور بیٹی کو لے گیا ہوں لہذا تم اپنی بیوی کو طلاق دو تاکہ میں اس کے ساتھ شادی کروں جبکہ میرے انکار پر اس نے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی ہیں۔ پولیس نے ملزم کے خلاف شادی شدہ خاتون کو اغواء کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے