تازہ ترین
Home / اہم خبریں / سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے افسروں کی سرزنش کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا

لاہور (بیورو رپورٹ) سموگ اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق کیس کی سماعت، لاہور ہائیکورٹ نے افسروں کی سرزنش کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مامون رشید شیخ نے سماعت کی۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات کے لاء افسر سے استفسار کیا کہ لاہور کینال کے گرد دھڑا دھڑ درخت کاٹے گئے، محکمہ ماحولیات کیوں سویا پڑا ہے، عدالت  نے محکمہ ماحولیات کے افسر کی سرزنش کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا، درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ لاہور میں تیزی سے درخت کاٹے جارہے ہیں جس کی وجہ سے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ میں اضافہ ہو گیا ہے، عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ پر گزشتہ روز درخت کاٹے گئے، درخت ہمیں زندگی دیتے ہیں مگر ان کے ساتھ مسلسل دہشت گردی کی جارہی ہے، عدالت درخت کاٹنے سے روکے اور حکومت کی جانب سے درخت کاٹنے کی وجویات اور مکمل ریکارڈ طلب کرے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کا سرکاری کالجوں میں بائیومیٹرک حاضری لازمی قرار، غیر حاضر ملازمین کے خلاف سخت کارروائی کا حکم

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) سیکریٹری کالجز ایجوکیشن سندھ ندیم میمن کی زیرِ صدارت تدریسی و …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے