تازہ ترین
Home / اہم خبریں / نوشہرہ پبی پولیس کی ڈکیت گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی، 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

نوشہرہ پبی پولیس کی ڈکیت گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی، 52 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار، مال مسروقہ برآمد

نوشہرہ (رپورٹ: اصغر خان) نوشہرہ پبی پولیس کی ڈکیت گروہ کے خلاف کامیاب کاروائی۔52 لاکھ روپے کی ڈکیتی میں ملوث بین الاضلاحی گروہ کا سرغنہ گرفتار۔ مال مسروقہ برآمد۔ واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائکیل اور اسلحہ برآمد۔ 4 نومبر 2019 کو مروت فلنگ اسٹیشن ناصر پور کا مالک حمزہ ساکن پشاور اپنے کیشئر اشفاق کے ہمراہ حسب معمول حبیب بینک پبی میں جمع کرنے جا رہے تھے۔ بینک کے قریب پہنچنے پر دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر اُن سے 52 لاکھ 23 ہزار روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ ڈکیتی کے فوراًبعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرکاشف ذوالفقار نے ڈی ایس پی پبی خالد خان کی سربراہی میں ایس ایچ او پبی سید الامین خان اور اے ایس آئی ساجد اقبال پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری اور مال مسروقہ کی برآمد گی کا ٹاسک حوالے کیا۔ نوشہرہ پولیس نے اپنی تفتیش کا آغاز کیا اور اس کیس کو ایک چیلنچ سمجھ کر ٹریس کرنے کے لیے کوششیں شروع کر دی۔ پولیس ٹیم نے دن رات کی انتھک محنت لگن اور جانفشانی سے اپنی پیشہ وارنہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جدید طریقہ تفتیش سے استفادہ حاصل کیا۔ ملزمان کے سرغنہ شہزاد ولد اولس خان ساکن پشاور تک رسائی حاصل کرتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزم سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے تمام حقائق اُگل دئیے۔ ملزم کی نشاندہی پر اس کے حصے کی نقدی بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔ تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان سے اہم انکشافات متوقع ہیں۔ ملزم کے دوسرے ساتھی کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ہائیکورٹ ایمپلائز الیون نے سجاس کو 83 رنز سے شکست دے دی، ہارون مروت کی شاندار سنچری، ساجد علی پیچوہو کی برق رفتار نصف سنچری، آصف موسیٰ کے 43 رنز

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) نیا ناظم آباد اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے دوستانہ کرکٹ میچ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے