تازہ ترین
Home / اہم خبریں / میہڑ انڈس ہائی وے گنہور آباد اسٹاپ پر گونگوں کا چاۓ ہوٹل گزشتہ 15 سالوں سے قائم، خصوصی افراد جوکہ سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہیں سرکاری سرپرستی کے منتظر

میہڑ انڈس ہائی وے گنہور آباد اسٹاپ پر گونگوں کا چاۓ ہوٹل گزشتہ 15 سالوں سے قائم، خصوصی افراد جوکہ سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم ہیں سرکاری سرپرستی کے منتظر

ميہڑ (رپورٹ: عبدالرحمان قمبرانی) میہڑ انڈس ہائی وے گنہور آباد اسٹاپ جوکہ گونگوں کا ہوٹل مشہور ہے جہاں پر خصوصی افراد جوکہ سننے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم افراد نے چائے کی شاپ گذشتہ 15 سالوں سے قائم کر رکھی ہے جہاں پر خصوصی افراد کی بیٹھک سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے، خصوصی افراد لعل بخش ولد رمضان بگھیو کے بتانے کے بعد قریبی رشتے دار نے ترجمہ کرتے ہوئے بتایا کہ 14 سال کا تھا تو ہوٹل پر کام کر رہا ہوں اب بوڑھا ہوگیا ہوں کام نہیں کرسکتا پھر بھی بچوں کے لیئے کام کرتا ہوں میرے 4 بیٹے اور 4 بیٹیوں کی اولاد ہے جبکے دوسرا گونگا خصوصی افراد میرل ولد گل محمد بگھیو کے ترجمہ کار نے بتایا کہ کے فجر کی نماز کے بعد آتا ہوں صبح سے شام تک 400 روپے کما لیتا ہوں اللہ کا شکر ہے محنت مزدوری کرکے گذارہ کرتے ہیں اپنی محنت کرتے ہیں کسی کو تنگ نہیں کرتے جبکے ہوٹل مالک فاروق احمد نے بتایہ کے ہوٹل اس لیئے مشہور ہے کیونکہ یہاں پر 10 سے 15 افراد گونگے کام کرتے ہیں اور ہوٹل پر موجود مسافر لیاقت علی، ملک شاہ، محمد لغاری، عبدالرحمن قمبرانی اور دیگر نے بتایہ کہ ہم دور دور سے آئے ہیں یہاں چائے اچھی ملتی ہے یہ گونگے لوگ بیروزگاری کے باعث اپنا روزگار کرتے ہیں یہ ہائی وے روڈ ہے کراچی سے کشمور تک گاڑیاں جاتی ہیں لوگ گاڑیاں کھڑی کرکے چائے پیتے ہیں میہڑ انڈس ہائی وے گنہور آباد کے مقام پر خصوصی افراد کی چائے کی شاپ مشہور بنی ہوئی ہے جہاں بہرے اور گونگے افراد اپنے خصوصی انداز گفتگو سے سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ خصوصی افراد کی ایسی بیٹھکیں ملک بھر میں سرکاری سرپرستی میں قائم کرکے دی جائیں جہان ان خصوصی افراد کو تفریح کا سامان میسر ہوسکے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

وفاقی اردو یونیورسٹی میں مبینہ لاقانونیت کے خلاف اساتذہ کا کراچی پریس کلب پر احتجاج، آصف زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین) وفاقی اردو یونیورسٹی کے عبدالحق کیمپس کی انجمن اساتذہ کے زیر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے