Home / اہم خبریں / ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے یوم کشمیر کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی

ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے یوم کشمیر کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ڈیرہ اسماعیل خان میں ضلعی انتظامیہ نے یوم کشمیر کے حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دینا شروع کردی، ضلعی انتظامیہ ڈیرہ اسماعیل خان کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کرے گی، بھارت کے کشمیریوں پر ظلم و ستم، غاصبانہ قبضہ اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ ہونے کو اجاگر کیا جائے گا، 5 فروری کے دن کو منانے کا مقصد کشمیریوں سے مکمل اظہار یکجہتی کرنا ہے۔ اس زور تمام محکمے کشمیر کا پرچم اور فلیکسز اپنے دفاتر میں آویزاں کریں گے، 5 فروری تک تمام اسکولوں اور کالجوں میں پروگرامز اور کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کے اظہار کے لئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اسکولوں اور کالجوں میں تقاریر، ٹیبلو شوز کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ تقاریب میں عوامی نمائندے، انجمن تاجران اور دیگر کمیونٹی کی نمایاں شخصیات شرکت کریں گی۔ شہر کی سڑکوں، چوکوں، چوراہوں پر کشمیر کے جھنڈے لہرائے جائیں گے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عام شہریوں کو بھی کشمیری بھائیوں سے مکمل طور پر اظہار یکجہتی میں شامل ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے