Home / اہم خبریں / دہشتگروں کے حملہ سے متاثرہ چیک پوسٹ پر آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

دہشتگروں کے حملہ سے متاثرہ چیک پوسٹ پر آر پی او ڈیرہ اسماعیل خان کا دورہ

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) ریجنل پولیس آفیسر سید محمد امتیاز شاہ نے تھانہ ڈیرہ ٹاؤن کی حدود میں واقع پولیس پوسٹ کھتی کا دورہ کیا اور وہاں تعینات پولیس اہلکاروں سے ملاقات کی اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گزشتہ شب نامعلوم دہشت گردوں نے رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے پولیس پوسٹ کھتی پر راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ اور اسلحہ آتشیں سے حملہ کیا جس کو پولیس پوسٹ کھتی پر تعینات پولیس اہلکاروں نے فوری جوابی کاروائی کرتے ہوئے حملہ کو نا صرف پسپا کیا بلکہ دہشت گردوں کا جوانمردی کے ساتھ مقابلہ کرتے ہوئے ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ چیک پوسٹ پر تعینات پولیس اہلکار الرٹ ہونے کی وجہ سے ہر قسم کے جانی نقصان سے مکمل محفوظ رہے جبکہ حملہ کے نتیجے میں چیک پوسٹ کی عمارت کو جزوی طور پر نقصان پہنچا لیکن پولیس اہلکاورں کی فوری جوابی کاروائی کے نتیجہ میں دہشت گردوں کو بری طرح ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ رینج سید محمد امتیاز شاہ نے چیک پوسٹ پر تعینات جوانوں کو ان کی بہادری اور بہترین حکمت عملی کے ساتھ دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے پر شاباش دی اور بر موقع نقد انعام سے نوازتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی اس بہادری اور جوانمردی کے باعث اس علاقہ سے شرپسندوں اور دہشت گردوں کا خاتمہ ممکن ہوا ہے اور مزید مٹھی بھر دیگر شرپسندوں کو بھی بہت جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور مستقبل میں بھی ان کو اپنے ناپاک عزائم میں کامیابی نصیب نہیں ہوگی اور انشاءاللہ ہمیشہ پولیس فورس جوانمردی اور بہادری کا مظاہرہ کرتی رہے گی اور اس ملک و شہر کا امن خراب کرنے والے شر پسند عناصر کے خلاف اپنی کاروائیاں بھر پور انداز میں جاری رکھے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

لیاری کی مریم طارق نے ملائیشیا میں تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں برانز میڈل جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا، محمد بخش مہر

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسیناسپورٹس رپورٹر) وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر سے ملائیشیا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے