Home / اہم خبریں / گوجرانوالہ گجرات اور منسلک علاقہ جات ٹڈی دَل کے ممکنہ حملے کی زد میں آسکتے ہیں کروڑوں کی تعداد میں 10 کلو میٹر لمبا لشکر منکیرہ کراس کرچکا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ

گوجرانوالہ گجرات اور منسلک علاقہ جات ٹڈی دَل کے ممکنہ حملے کی زد میں آسکتے ہیں کروڑوں کی تعداد میں 10 کلو میٹر لمبا لشکر منکیرہ کراس کرچکا ہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ

سیالکوٹ (رپورٹ: سیدہ نزہت شہناز) محکمہ زراعت توسیع سیالکوٹ کے زیر اہتمام آگاہی مہم برائے کنٹرول ٹڈی دَل (مکڑی) کے سلسلہ میں انوار کلب آڈیٹوریم سیالکوٹ میں ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت سیالکوٹ ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ کی زیر صدارت نمبرداروں کے لئے ایک خصوصی آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اے ڈی زرعی ادویات کنٹرول سیالکوٹ ذوالفقار علی غوری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت رانا محمد سلیم شاد، تحصیلدار سیالکوٹ ارشاد احمد اور چیئرمین یونین نمبرداراں پاکستان حافظ غلام مرتضٰی معصومی نے شرکت کی۔ ڈی ڈی زراعت توسیع ڈاکٹر افتخار احمد وڑائچ نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گوجرانوالہ گجرات اور منسلک علاقہ جات ٹڈی دَل کے ممکنہ حملے کی زد میں آسکتے ہیں کروڑوں کی تعداد میں 10 کلو میٹر لمبا لشکر منکیرہ کراس کرچکا ہے تمام لوگ ڈھول، ڈرم، پٹاخے اور دھواں وغیرہ کا بندوبست کرکے رکھیں تاکہ ان کو بجا کر ٹڈی دَل کو کہیں بیٹھنے نہ دیں بصورت دیگر فصلوں اور پودوں کا صفایا ہوجائیگا اور بہت نقصان ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

قلندرز کی دھماکہ خیز فتح، زلمی کی فتوحات کا سلسلہ تھم گیا

لاہور، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) ایچ بی ایل پی ایس ایل کے اہم مقابلے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے