Home / اہم خبریں / دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبہ کراچی کے شہریوں کیلئے تحفہ ہے۔ ہوشربا مہنگائی کے بعد وفاقی حکومت نے عوام کو آٹے سے بھی محروم کردیا ہے۔ نوید بھٹی

دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبہ کراچی کے شہریوں کیلئے تحفہ ہے۔ ہوشربا مہنگائی کے بعد وفاقی حکومت نے عوام کو آٹے سے بھی محروم کردیا ہے۔ نوید بھٹی

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبہ کراچی کے شہریوں کے لیے سندھ حکومت کا ایک اور تحفہ ہے۔ اس منصوبے سے شہر میں پانی کی فراہمی کی صورت حال بہتر ہوگی۔ صوبے کے عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کا عزم ہے۔ وفاقی حکومت نے عوام سے دال اور روٹی بھی چھین لی ہے۔ ملکی کی تاریخ میں اتنی نااہل حکومت نہ کبھی پہلے آئی تھی اور نہ کبھی آئے گی۔ بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں آئندہ انتخابات میں ملک بھر سے کامیابی حاصل کرکے پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کریںگے۔ سیکریٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن نوید بھٹی نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ ہوشربا مہنگائی کے بعد تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے عوام کو آٹے سے بھی محروم کردیا ہے۔ تبدیلی کے دعویداروں نے ملک کی معیشت کی بیڑا غرق کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جانب سے جہاں وفاقی حکومت تمام شعبوں میں ناکام ہوچکی ہے وہیں حکومت سندھ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچاکر ثابت کررہی ہے کہ عوام کی اصل ہمدرد جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہے۔ بلال بھٹو زرداری نے دھابیجی پمپنگ ہاؤس منصوبے کا افتتاح کرکے کراچی کے شہریوں کو ایک اور تحفہ دیا ہے۔ شہر میں پینے کے پانی کے کافی مسائل موجود تھے لیکن اس منصوبے کی تکمیل کے بعد شہریوں کو وافر مقدار میں پانی ملنا شروع ہوجائے گا۔ حکومت سندھ دعوے اپنے عملی اقدامات سے ثابت کررہی ہے وہ حقیقی معنوں میں عوامی جماعت ہے۔ نوید بھٹی نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں بلاول بھٹو زرداری کی ولولہ انگیز قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی تاریخی کامیابی حاصل کرکے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

کراچی میں کوالیفائر کا جوش عروج پر، ٹکٹس کی تفصیلات جاری

کراچی، (رپورٹ، ذیشان حسین/اسپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 28 اپریل کو نیشنل بینک سٹیڈیم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے