Home / اہم خبریں / کراچی رائزنگ اسٹار مونٹیسری اینڈ ہائی اسکول کے 10 سال مکمل ہونے پر اسپورٹس گالا کا انعقاد، انوار احمد زئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کراچی رائزنگ اسٹار مونٹیسری اینڈ ہائی اسکول کے 10 سال مکمل ہونے پر اسپورٹس گالا کا انعقاد، انوار احمد زئی تقریب کے مہمان خصوصی تھے

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) کراچی رائزنگ اسٹار مونٹیسری اینڈ ہائی اسکول کے 10 سال مکمل ہونے پر اسپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹوڈنٹ ٹیچر اور والدین کے علاوہ شہر قائد کے سیاسی سماجی اور اسپورٹس سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی پروگرام میں کھیلوں کے مقابلے کے علاوہ بچوں نے خوبصورت انداز میں ٹیبلو بھی پیش کیے کھیلوں کے مقابلوں میں آرم ریسلنگ کے مقابلے میں بچوں نے خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس تقریب کے مہمان خصوصی انوار احمد زئی تھے جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈاکٹر اسماء علی شاہ ۔ مزمل شاہ۔ رمیز صدیقی۔ قدسیہ راجہ۔ کاشف فاروقی اور اسکول کے صدر ساجد عراقی پرنسپل زاہدہ ساجد نے شرکت کی آخر میں بہترین کارکردگی دکھانے والے طلبہ و طالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: بنگلہ دیش ویمنز کے ہاتھوں پاکستان کو ایک اور شکست

ساوتھمپٹن، (اسپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 میں بنگلہ دیش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے