Home / اہم خبریں / سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن 2023-2020 کے لئے عہدیداران کے چناؤ کا مرحلہ طے پایا۔ طارق علی کو سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن کا صدر اور سعد اللہ خان کو سیکریٹری منتخب کرلیا گیا

سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن 2023-2020 کے لئے عہدیداران کے چناؤ کا مرحلہ طے پایا۔ طارق علی کو سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن کا صدر اور سعد اللہ خان کو سیکریٹری منتخب کرلیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی میٹنگ کا انعقاد بروز ہفتہ چار جنوری کو دیوا اسپورٹس کمپلیکس کراچی میں ہوا جس میں 2023-2020 کی اگلی چار سالہ مدت کے لیئے عہدیداران کے چناؤ کا مرحلہ طے پایا۔ طارق علی کو سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن کا صدر اور سعد اللہ خان کو سیکریٹری منتخب کرلیا گیا جبکہ جونا گڑھ اسٹیٹ کے سربراہ نواب جہانگیر خان جی چیف پیٹرن کے عہدے پر کامیاب ہوئے۔
کرنل (ر) رضوان احمد پیٹرن اور عارف خان ایڈوکیٹ چیئرمین منتخب ہوئے۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت اور پاکستان جوجسٹو فیڈریشن کے نمائندے محمد معراج خان نے انتخابات کے عمل کی نگرانی کی۔ سندھ جوجسٹو ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نواب جہانگیر خان جی، چیف پیٹرن کرنل (ر) رضوان احمد، پیٹرن محمد عارف خان ایڈوکیٹ، چیئرمین طارق علی، صدر اقبال خان، سینئر نائب صدر ڈاکٹر عکسے ملک، نائب صدر محمد علی، نائب صدر سید عدنان، نائب صدر رضوان احمد لودھی، نائب صدر اعجاز بلیدی، نائب صدر سعد اللہ خان، سیکریٹری جنرل ابو حریرہ، ایسوسی ایٹ سیکریٹری محمود الحسن، ایسوسی ایٹ سیکریٹری عدنان عزیز خان، خازن معین خان، پریس سیکریٹری مس نمرہ عرفان، پبلک ریلیشن سیکریٹری ایگزیکٹو کمیٹی ممبران سندس خان، عائشہ تصنیف، محمد علی حیدر، روشن قرارا اور ماجد قمبرانی شامل ییں۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے