Home / اہم خبریں / سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام کے تحت ملیر جیل میں قید 219 بھارتی ماہی گیروں میں سے 20 ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام کے تحت ملیر جیل میں قید 219 بھارتی ماہی گیروں میں سے 20 ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا

کراچی (رپورٹ: ذیشان حسین) سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام کے تحت ملیر جیل میں قید 219 بھارتی ماہی گیروں میں سے 20 ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں میں شیرلد کشور ولد اپارو، نکرنداس دھنراجو ولد اپنا، گمراٹھی ولد جیکتا راماراؤ، رام بابو ولد سنیاسی راؤ، اپاراؤ ولد رامودو، راما راؤ ولد اپنا، اپنا ولد اپا راؤ، گرو ویلو ولد ستیا، اپنا ولد لکشمیا، نرسنگ ولد لکشمن، سیموِئل ولد کنالو، یارایا ولد لکشمن راو، سورائی نارائن ولد اپالا سوامی، مانی ولد اپا راؤ، وینکتس ولد نرسم سولو، کلیئن ولد اپا راؤ، راجو ولد امورو، باوی روڈو ولد کورلایا، سیمسن راؤ ولد مسینو اور سومنتھ ولد پردیپ شیکھیا شامل ہیں۔ جبکہ اس وقت مزید 199 بھارتی قیدی ملیر جیل میں بند ہیں، جن میں 10 قیدی سویلین جبکہ 189 ماہی گیر شامل ہیں۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر سومنتھ ولد شیکھیا نے کوسٹل میڈیا سینٹر ابراہیم حیدری کے ذمہ داران سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ گذشتہ 14 ماہ سے سمندری حدود کی خلاف ورزی کے الزام میں ملیر جیل میں قید تھے۔ انہوں نے بتایا کہ قید کے دوران انہیں اس بات کا شدت سے احساس ہوا کہ جب وہ اپنے ملک بھارت میں رہ کر پاکستان کے متعلق جو تاثر رکھتے ہیں وہ بالکل ہی غلط ثابت ہوا ہے۔ ہمیں ملیر جیل میں قید کے دوران اس بات کا کبھی احساس ہی نہیں ہوا کہ وہ غیر ملک میں قید ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جیل میں ہر قسم کی سہولیات میسر تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے ملک بھارت کی مودی سرکار سے مطالبہ کیا کہ جس طرح ہمیں پاکستان میں قید کے دوران تمام سہولیات میسر ہوتی ہیں اسی طرح پاکستانی ماہی گیروں کو بھی بھارت میں قید کے دوران تمام سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں رہا کرکے اپنے ملک پاکستان روانہ کیا جائے۔ رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیر آج واہگہ بارڈر پہنچیں گے، جہاں انہیں بھارتی حکام کے حوالے کیا جائیگا۔ دوسری جانب بھارت میں قید پاکستانی ماہی گیروں کے ورثا نے بھی اپنے پیاروں کی رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے