کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس جمال خان مندوخیل کا ڈسٹرکٹ جیل ہدہ اور سول اسپتال جیل وارڈ کوئٹہ کا اچانک دورہ، آئی جی جیل خانہ جات نے چیف جسٹس کو جیل سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ چیف جسٹس کا جیل میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی نہ ہونے اور نئے تعمیر شدہ بلاک میں گیس کنکشن نہ ہونے کی شکایت پر برہمی کا اظہار۔ کیسکو چیف اور ایم ڈی (ایس ایس جی سی) فوری طور پر طلب, بجلی کی بلا تعطل فراہمی و فوری گیس کنکشن فراہم کرنے کی ہدایت۔ چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ہدایت دیتے ہوۓ کہا کہ قانون کے مطابق صرف حقدار مریضوں کو جیل وارڈ بھیجا جائے۔ سزا یافتہ ملزم کو وی آئی پی روم میں سہولتیں فراہم کرنے پر چیف جسٹس کا اظہار ناراضگی۔ ملزمان کو اضافی سہولتیں فراہم کرنے کے ذمہ دار اہلکار ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔
![]()