Home / اہم خبریں / سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کا وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سے اسلام آباد میں ملاقات

سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان کا وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ سے اسلام آباد میں ملاقات

کوئٹہ (رپورٹ: شاہد عمران چشتی) سیکرٹری کھیل و امور نوجوانان حکومت بلوچستان عمران گچکی نے گزشتہ روز پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر حسین درانی سے ملاقات کی، ڈپٹی سیکرٹری کھیل اور ڈی جی پاکستان سپورٹس بورڈ بھی ملاقات میں موجود تھے، سیکرٹری کھیل بلوچستان عمران گچکی اور وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی کے درمیان ملاقات میں کھیلوں کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، وفاقی سیکرٹری اکبر حسین درانی کو سیکرٹری بلوچستان عمران گچکی نے 34ویں نیشنل گیمز کی کوئٹہ میں انعقاد، بلوچستان حکومت کی صوبے میں کھیلوں کی فروغ کیلئے اقدامات اور صوبے کے ہر ڈسٹرکٹ میں وزیراعلیٰ بلوچستان کی وژن کے تحت سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر سے متعلق آگاہ کیا، وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ اکبر درانی نے بلوچستان حکومت کی اقدامات کی تعاریف کی اور انہیں ہر قیسم کی تعاون کی یقین ہانی کرائی گئی۔ جبکہ سیکرٹری کھیل عمران گچکی نے پی ایس ایل کے میچز کی ملک کی چار شہروں میں انعقاد کرنے اور کوئٹہ کو ایک بھی میچ نہ دینے سمیت ٹیموں میں خاص کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں بلوچستان کے لوکل کھلاڑیوں کو مواقع نہ دینے پر بھی بلوچستان کے عوام اور حکومت کی تحفظات سے آگاہ کیا، جس پر اکبر حسین درانی نے کہا کہ میں کوشش کروں گا کہ آئندہ سال بلوچستان کے لوکل پلیئز کو ہی ایس ایل ٹیموں میں شامل کرنے اور کچھ میچز کوئٹہ میں منعقد کرانے کی اور پی سی بی کے بورڈ آف گورننگ کے اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کروں گا، اور پی ایس ایل کی میچز شروع ہونے سے قبل ایک نمائشی میچ کوئٹہ میں کرائے گے، اس کے ساتھ ہی پاکستان سپورٹس بورڈ کی ٹیم کو کوئٹہ بیھجا جائیگا۔ جو نیشنل گیمز سے قبل محکمہ کھیل کے آفیسرز اور کوچز کو ٹریننگ دیں گے۔ جس ہر سیکرٹری کھیل بلوچستان عمران گچکی نے ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کو کوئٹہ دورے کی دعوت دی جو انہوں نے قبول کی اور کہا کہ بلوچستان میرا گھر ہے، وہاں کے نوجوان کھلاڑیوں کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے وفاقی وزارت کھیل و بین الصوبائی رابطہ تمام ضروری اقدامات اٹھائیں گی۔ بعداز ملاقات سیکرٹری کھیل بلوچستان عمران گچکی نے پاکستان سپورٹس کمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے