Home / اسلام آباد / نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام دیہاتی کلچرل اور پینٹنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام دیہاتی کلچرل اور پینٹنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز کے شعبہ ابلاغیات کے زیر اہتمام دیہاتی کلچرل اور پینٹنگ فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پاکستان میں موجود دیہاتوں کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر شعبہ ابلاغیات کے طلبہ و طالبات نے دیہاتی کلچر کے فروغ کے لیے مختلف سٹالز لگائے۔ تقریب میں طلبہ و طالبات کی جانب سے ثقافت کے فروغ کے لیے مختلف فن پارے بھی رکھے گئے جس کا مقصد پاکستان میں دہی زندگی کہ مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا تھا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ریکٹر نمل میجر ریٹائرڈ محمد جعفر تھے۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی جانب سے لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا اور شعبہ ابلاغیات کی اس کاوش کو سراہا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام طلبہ و طالبات میں اپنے کلچر سے محبت کو فروغ دینے کا ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شعبہ ابلاغیات طلباء میں نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے جس کا ثبوت آج کا ثقافتی اور پینٹنگ مقابلہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کے نمل انتظامیہ شعبہ ابلاغیات کے طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے میں ہر قسم کا تعاون کرے گا اور جلد ہی ڈیپارٹمنٹ میں ویب ٹیلی ویژن کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ اس موقع پر پینٹنگ مقابلہ میں نمایاں پوزیشنز لینے والے طلباء کو سرٹیفکیٹس بھی دیے گئے۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی، کوارڈینییٹر شعبہ ابلاغیات عقیل احمد، فیکلٹی اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے