دیر بالا (نوپ نیوز) ڈی پی او دیر بالا نے ضعیف خاتون کی فریاد سن لی، دیر بالا کے علاقے گُماڈنڈ تھانہ شرینگل سے تعلق رکھنے والی ایک ضعیف بوڑھی خاتون کی فریاد پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیربالا میاں نصیب جان بمعہ ایس ڈی پی او سید زمان شاہ خان سرکل کوہستان و دیگر نفری پولیس دورافتادہ گاؤں گماڈنڈ علاقہ تھانہ شرینگل پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق مورخہ 24 دسمبر 2019 کو ایک بوڑھی ضعیف خاتون جس کا تعلق گماڈنڈ شرینگل سے تھا دفتر ضلعی پولیس سربراہ دیربالا درخواست لاکر فریاد کی کہ میں ایک بیوہ بوڑھی اور بیمار عورت ہوں میری جائیداد پر لوگ قابض ہو رہے ہیں اور جائیداد پر کھڑے درخت کاٹ کر لیجاتے ہیں ان کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ نے بوڑھی ضعیف خاتون کی فریاد سننے کے فوراً بعد بمعہ سید زمان شاہ خان ایس ڈی پی او کوہستان اور دیگر نفری پولیس کے گماڈنڈ پہنچکر تمام حالات خود آنکھوں سے دیکھنے کے بعد انکوائری کا حکم دیا۔ اس کے ساتھ ساتھ فریادی ضعیف خاتون کے گاؤں والوں کو کہا کہ جس نے بھی نقصان کیا ہے اسے سزا ملے گی اور آئندہ کیلئے اگر کسی نے بھی اس بوڑھی ضعیف خاتون کی کسی بھی چیز کو نقصان پہنچایا تو اس کے خلاف میں خود قانونی کاروائی کروں گا۔
![]()