Home / اہم خبریں / صوابی گدون پولیس کی منشیات فروش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں۔ منشیات فروش سمیت چار اشتہاری مجرمان گرفتار

صوابی گدون پولیس کی منشیات فروش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں۔ منشیات فروش سمیت چار اشتہاری مجرمان گرفتار

صوابی (رپورٹ: اصغر خان) صوابی تھانہ گدون آئی ڈی ایس پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری۔ ضلعی پولیس نے موت کے سوداگروں منشیات فروشوں کا جینا حرام کردیا۔ صوابی گدون پولیس کی منشیات فروش و اشتہاری ملزمان کے خلاف کاروائیاں۔منشیات فروش سمیت چار اشتہاری مجرمان گرفتار۔ 3045 گرام چرس 2 عدد پستول، ایک عدد بندوق بمع درجنوں کارتوس برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او صوابی عمران شاہد کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروش و جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے زیر قیادت ڈی ایس پی ٹوپی افتخار خان، ایس ایچ او گدون آئی ڈی ایس، سب انسپکٹر شمس القمر خان بمع پولیس ٹیم نے منشیات فروش و اشتہاریوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے قتل اور اقدام قتل و دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان بابر اور وقار پسران زرخان ساکنان گندف کو گرفتار کیے گئے دریں اثناء منشیات فروشوں کا مزید گھیرا تنگ کرتے ہوئے منشیات فروشان ملزم احمد اللہ کے قبضہ سے 1015 گرام، زمین شاہ سکنہ بیسک سے ایک عدد پستول ایک عدد بندوق بمع کارتوس، جاوید سے 1015 گرام چرس، کاشف سے 1055 گرام چرس جبکہ محمد آیاز ساکنان ملک آباد سے 1080 گرام چرس برآمد، ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے۔ 

About admin

یہ بھی پڑھیں

ایبٹ آباد میں آئی ٹی ایف–پی ٹی ایف وہیل چیئر ٹینس کوچنگ کیمپ کا آغاز

ایبٹ آباد، (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ایف) اور انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن (آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے