Home / اہم خبریں / خیبر پختونخوا میں لاکھوں والدین کا انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

خیبر پختونخوا میں لاکھوں والدین کا انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار

ڈیرہ اسماعیل خان (رپورٹ: گوہر غنچہ) خیبر پختونخوا میں لاکھوں والدین کا انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار، ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا، محکمہ صحت کے اعلیٰ افسر کی گفتگو۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت نے ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا خیبر پختونخوا میں لاکھوں والدین نے انسداد پولیو مہم کے دوران بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے انکار کر دیا۔ محکمہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 79 پولیو کیسز سامنے آچکے ہیں جن میں اس سال کے اختتام تک مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ ذرائع کے مطابق رواں سال صوبے میں 10 لاکھ 89 ہزار87 والدین نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا جنہیں رپورٹ کیا گیا ہے۔ محکمہ صحت کی دستاویزات کے مطابق اپریل میں سب سے زیادہ 6 لاکھ 94 ہزار 984 ویکسین سے انکاری کیسز سامنے آئے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت کے اعلی افسر کا کہنا ہے کہ ماشوخیل واقعہ میں بے بنیاد منفی پروپیگنڈے نے پولیو پروگرام کو شدید دھچکا پہنچایا۔ پولیو ویکسین کے خلاف منفی پروپیگنڈے سے نمٹنے کے لیے محکمہ صحت نے ایک بار پھر علما کرام اور اسکالرز سے تعاون مانگ لیا ہے۔ یاد رہے کہ مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل بھی مہم کے حق میں فتویٰ دے چکے ہیں متعلقہ علاقوں میں سیاسی رہنماﺅں نے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کیا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے