Home / اہم خبریں / صفائی کے نظام اور سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے آلودگی میں کمی کے اقدامات سے ضلع بھرکے عوام کو اگلی کئی دہائیوں تک فائدہ حاصل ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق

صفائی کے نظام اور سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے آلودگی میں کمی کے اقدامات سے ضلع بھرکے عوام کو اگلی کئی دہائیوں تک فائدہ حاصل ہو گا۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق

ایبٹ آباد (رپورٹ: عتیق سلیمانی) ایبٹ آباد میں صفائی اور سیوریج نظام کی بہتری کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد عامر آفاق کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر اربن پلاننگ یونٹ عنایت اللہ وسیم اور ان کے نمائندہ وفد، ایڈیشنل کمشنر شہاب محمد خان، اسسٹنٹ کمشنر حسان احسن، چیف ایگزیکٹو آفیسر واسا اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ایبٹ آباد میں ٹریفک کے نظام میں بہتری اور کنٹرول کے لیے جنرل بس سٹینڈ کی شہر سے باہر منتقلی، کار پارکنگ پلازہ کی تعمیر، سائنسی بنیادوں پر کوڑا کرکٹ کو محفوظ طریقے سے تلف کرنے اور شہر میں پانی کی پرانی پا ئپ لائنوں کی تبدیلی، چھونا واٹر پلانٹ کی استعداد کار میں اضافہ، سیوریج کے پانی کی ہرنو ندی میں جانے سے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ کے زریعے صفائی اور انفراسٹرکچر ڈیزائن کی تیاری پر تفصیلی غور کیا گیا اور اس بارے میں اہم فیصلے کرتے ہوئے آئندہ کی حکمت عملی طے کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اربن پلاننگ یونٹ کے افران دیگر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ حکومت پاکستان کے کلین اینڈ گرین مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے ایشین ڈیویلپمنٹ بنک اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ضلع ایبٹ آباد کے قدرتی ماحول میں بہتری، پینے کے صاف پانی کی دستیابی، صفائی کے نظام اور سیوریج واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ سے آلودگی میں کمی کے اقدامات سے ضلع بھرکے عوام کو اگلی کئی دہائیوں تک فائدہ حاصل ہوگا۔

About admin

یہ بھی پڑھیں

ڈی جی آئی ایس پی آر کا واضح مؤقف: بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن اور بھرپور جواب دینے کا عزم

اسلام آباد، (ویب ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے